حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ
تلنگانہ کے لئے علیحدہ نیا ڈاک سرکل منظور کیا گیا ہے۔ آج انہوں نے ریاستی
وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کے ساتھ سکرٹیریٹ میں اجلاس طلب
کیا اور
تلنگانہ کی ترقی کے لئے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا
کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ترقی کا مطالبہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا
کہ حیدرآباد انفارمیشن ٹانالوجی کے شعبہ میں آگے رہنے والے شہر ہے۔